ملتان : ملک ارشد اقبال بھٹہ کی میزبانی میں صدر آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کا جشن، کیک کاٹا گیا
ملتان (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد
اقبال بھٹہ کی جانب سے پیپلز سیکرٹریٹ حلقہ پی پی 217 پر پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور “آصف زرداری سب پہ بھاری”، “ایک بار پھر زرداری”، “وزیر اعظم بلاول بھٹو” کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔
تقریب میں شریک اہم شخصیات میں ڈاکٹر ظہور احمد چوہدری، عمر شہزاد، خالد ظہور، نزیر کاٹھیا، صفدر بخاری، پیر عبدالستار کوڑا شاہ، زاہد بھٹہ، اسحاق بھٹہ، عمران بھٹہ، اقبال بھٹہ معاویہ، ڈوگر سلیم بھٹہ، طارق انصاری، کریم بخش، اللہ نواز سمیت دیگر پارٹی کارکنان شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری پاکستان کی سیاسی تاریخ کا وہ روشن باب ہیں جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں پارٹی کو نہ صرف منظم رکھا بلکہ وفاق کے استحکام میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی مفاہمتی سیاست، جمہوریت سے وابستگی اور صبروتحمل ہر کارکن کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آصف زرداری کی قیادت میں مضبوط تر ہو رہی ہے اور عوامی خدمت، جمہوریت کے تحفظ اور ملکی استحکام کے لیے ان کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے آصف علی زرداری کی دراز عمری، صحت اور ملکی سیاست میں ان کے مثبت و مستقل کردار کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1242
Total Hits : 805749
Who's Online : 6






















