رویت ہلال کمیٹی کا صفر کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوا،اس کے ساتھ ہی زونل اور ضلعی سطح کی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔ ملک بھر صفر کا چاند نظر نہیں آیا۔کل 30 محرم الحرام 1447 ھ ہے۔ یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے اعلان کے مطابق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ سپارکو نے صفر کا چاند آج شام نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی اور کہا 25 جولائی کو چاند کی عمر صرف 19 گھنٹے ہوگی، مون سون کے باعث چاند کی رویت مزید مشکل ہوگی۔ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب و ماہ کا فرق 43 منٹ ہوگا ، جس کے مطابق ماہ صفر 27 جولائی 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر ملک بھر میں قائم زونل اور ضلعی سطح کی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت منعقد کیے گئے۔ اجلاس کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے صفر المظفر 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ہجری ہو گا، جبکہ یکم صفر بروز اتوار 27 جولائی 2025 کو ہو گی۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپارکو نے پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ 25 جولائی کو صفر کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہوں گے، کیونکہ چاند کی عمر صرف 19 گھنٹے ہو گی اور مون سون کی شدت کے باعث مطلع ابر آلود ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہ کا فرق صرف 43 منٹ تھا، جو رویت کے لیے ناکافی تھا۔ علمائے کرام اور فلکیاتی ماہرین نے رویت کے فیصلے کو شرعی اصولوں اور سائنسی شواہد کے مطابق قرار دیتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1232
Total Hits : 805739
Who's Online : 6






















