ملتان: تمباکو نوشی سے پاک پاکستان پروگرام کے تحت آگاہی میٹنگ کا انعقاد
ملتان : الٹرنٹیوریسرچ انیثیٹو (ARI) اور SUN کنسلٹنٹ کے زیر اہتمام تمباکو نوشی سے پاک پاکستان پروگرام کے تحت کمیونٹی آ گاہی میٹنگ کا انعقاد رحمت رحمان میموریل ہسپتال میں کیا گیا۔مٹینگ میں ڈاکٹرز ،کمیونٹی ممبران اور یوتھ گروپس نے شرکت کی میٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے سلطان محمود نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت سموکرز کے ساتھ مٹینگز ،تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشن اور میڈیا کمپسن کے ذریعے تمباکو نوشی کے اثرات اور تدارک کا لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہی دی جا رہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں اس وقت 3 کروڑ 20 لاکھ افراد سگریٹ نوشی کا استعمال کرتے ہیں اور ان میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی اور Vapes کا بڑھتا رجحان تشویش کا باعث ہے اس موقع پر ڈاکٹر محبوب الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سگریٹ نوشی کا استعمال کرنے والے افراد امراض قلب ،فالج ،ذہنی صحت کے مسائل اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ سگریٹ نوشی سے نجات کے بعد نظام تنفس میں نمایاں بہتری آتی ہے اور کھانسی اور انفکشنیز سے متاثر ہونے کی حساسیت کم ہو جاتی ہے ڈاکٹر صاحب نے مزید بتایا کہ سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پانے کے لیے ماہر ڑاکڑ سے سے رجوع کریں۔ جن چیزوں سے آپکو سگریٹ نوشی کی طلب ہوتی ہے انکی فہرست بتائیں اور نکوٹین کے متبادل مصنوعات استعمال کریں ڈاکٹر رابعہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ رحمت رحمان میموریل ہسپتال میں ملتان میں پہلا سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مرکز قائم کیا گیا ہے۔ یہ مرکز جو افراد سگریٹ نوشی ترک کرنا چاہتے ہیں انہیں ضروری متبادل مصنوعات ، کونسیلنگ اور چپک اپ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر رابعہ صاحبہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود بھی اس سے دور رہیں اور اپنے اردگرد نظر رکھیں لوگوں کو خاص طور پر پیلک مقامات پر روکیں کہ وہ سگریٹ نوشی کا استعمال نہ کریں تا کہ سکینڈ ہینڈ سموکنگ کا شکار لوگ بھی بیماریوں میں مبتلا نہ ہوں مٹینگ کے آخر میں شرکاءنے تجاویز دیں کہ Vapes کی جو دوکانیں موجود ہیں انکے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ایکشن لینا چاہیے اور کالج یونیورسٹی میں مکمل پابندی لگائی جائے خاص طور پر اساتذہ کو بھی روکا جائے تا کہ طالب علم انکی وجہ سے سگریٹ نوشی کا استعمال نہ کریں







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1232
Total Hits : 805739
Who's Online : 6






















