ملتان :  ایم کیو ایم پاکستان کے سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے ممکنہ سلابی خطرہ کے پیش نظر حکومتی و انتظامی سطح پر سیلابی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ سیلابی علاقوں کے ملحقہ علاقوں میں مکینوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو کیونکہ گزشتہ برسوں میں بالخصوص ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے نہ صرف فصلات کو شدید نقصان پہنچنے کی وجہ سے کاشتکاروں کو مالی طور پر شدید نقصان اٹھانا پڑا بلکہ عام غریب شہری بھی شدید متاثر ہوئے اسی لیے حکومتی و انتظامی سطح پر ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج،پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہیں اور اتحادی سیاسی جماعت ہونے کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان عوام کے مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حقیقی معنوں میں کردار ادا کر رہی ہے۔