دین سے دوری ہی مسائل کی جڑ ہے، حسینی کردار اپنانا وقت کی ضرورت ہے: علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی
ملتان : ملک کے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ عزاداری حسین ہمیں شاہ رگ سے بھی زیادہ عزیز ہے تعلیمات محمدی پر عمل کر کے ہی ہم دنیا و اخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں مہر مزین چاون مرحوم کی دینی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا مرحوم کے پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون سے ان کے بھائی سابق صدر و ممبر امن کمیٹی مہر مزین چاون کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر کیا اس موقع پر نذر محی الدین بھٹہ،ڈاکٹر حسن چاون،حسن جاوید انجم،ملک عابد بھٹہ،حاجی طاہر حسین بلوچ نمبردار،سلیم بھٹی،شہزاد بھٹی بھی موجود تھے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی انہوں نے مزید کہا کہ اج ہم جن مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں وہ دین سے دوری کا نتیجہ ہے اس لیے اج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوں اور حسینی کردار ادا کریں تب ہی ہم مسائل در مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1254
Total Hits : 805761
Who's Online : 6






















