ملتان : اتحاد مالکان و ڈرائیورز منی ٹرانسپورٹ رکشہ جات 6 سیٹر کے زیر اہتمام ملتان عزیز ہوٹل چوک پر 6 چھ سیٹر رکشہ جات کے مالکان و ڈرائیوروں نے مل کر بے بنیاد بھتہ خوری کے مقدمات کے اندراج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت صدر جنان خان جنرل سیکرٹری رانا شہزاد علی نے کی احتجاجی مظاہرے میں ملک سرفراز، ریاض، ارشاد احمد، طالب حسین،خرم شہزاد،محمد رفیق، رانا جاوید، راؤ وحید،راؤ شفیق، رانا افضل،سمیت دیگر ڈرائیوروں نے شرکت کی اس موقع پر صدر جنان خان و جنرل سیکرٹری رانا شہزاد علی نے کہا ہم نے و دیگر مالکان اور ڈرائیوروں نے مل کر اپنی یونین رکشہ جات 6 سیٹر بنائی اور اپنے رکشہ جات کو فرسٹ کم فرسٹ گو کی روٹین میں چلانے کے لیے نمائندگان کھڑے کیے ان نمائندگان کو تنخواہیں ڈیلی کی بنیاد پر دی جاتی ہیں جو کہ ہم رکشہ جات کے مالکان و ڈرائیورز مل کر ادا کرتے ہیں جن کو مقامی پولیس بھتہ خوری کا نام دیتی ہے اسی سلسلے میں مقامی پولیس تھانہ جلیل آباد نے جنرل سیکرٹری یونین ہذا رانا شہزاد علی و نمائندہ علی محمد پر بھتہ خوری کا مقدمہ درج کیا ان مقدمات کے علاوہ دیگر مالکان و ڈرائیوروں پر بھی مختلف تھانوں میں بھتہ خوری کے مقدمات درج کیے گئے جس کو عدالت جناب نے ڈسچارج کر دیا ہمارا مطالبہ ہیں جو مقدمات ابھی ڈسچارج نہیں ہوئے ہم اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کو فل فور ڈسچارج کیا جائے اور ہمارے نام کے ساتھ بھتہ خور نہ لگایا جائے ہم لوگ 6 سیٹر رکشہ جات کے مالکان ہیں بھتہ خور نہیں۔