ملتان: ریلوے مزدوروں کے مطالبات فوری منظور کیے جائیں ورنہ پہیہ جام تحریک ہو گی: حاجی سعید آرائیں
ملتان(بیورورپورٹ) پاکستان لیبر فیڈریشن اور پاکستان ریلوے مزدور یونین کے مرکزی صدر حاجی محمد سعید آرائیں نے کہا ہے کہ ریلوے مزدوروں کے تمام مطالبات جلد منظور ہوں گے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ریلوے انتظامیہ سے مذاکرات جاری ہیں ریل کا مزدور ہی ہے جس کی وجہ سے ریل کا پہیہ چل رہا ہے اگر ہمارا مزدور خوشحال ہوگا تو ریلوے بھی ترقی کرے گا حکومت کو چاہیے کہ ان کے تمام مطالبات فوری منظور کریں نہیں تو ہم احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج
لاہور سے ملتان پہنچنے پر ریلوے ملتان ڈویژن کے عہدے داروں کی جانب سے شاندار استقبال کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا
اس موقع پر ریلوے ملتان ڈویژن کے صدر غلام رسول اور جنرل سیکرٹری ظفر علی خان لودھی نے کہا ہم مرکزی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ہمیں جب بھی یہ کال دیں گے پورا ملتان ڈویژن ان کے ساتھ ہے ہمارے ملتان کے کوارٹرز کا حال ایسا ہے کہ کوئی جانور بھی اس میں رہنے کے قابل نہیں لیکن ریلوے انتظامیہ ہمارے مسائل حل نہیں کر رہی اس سخت گرمی میں بجلی نام کی کوئی چیز نہیں حکومت ہمیں ریل کا پہیہ جام کرنے پر مجبور کر رہی ہے اس موقع پر دیگر عہدے دار اور ریلوے مزدور کی کثیر تعداد 
موجود تھی مرکزی قائدین کا استقبال کرنے کے بعد ریلی کی صورت میں ڈی ایس آفس میں ڈی ایس سے ملاقات کی انہوں نے تمام مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔
مطالبات
1۔ ٹی ایل اے ملازمین کو ریگولر کیا جائے اور ان کے ساتھ ماہ کے بقایا جات فوری ادا کیے جائیں
2۔ لو کو شیڈ کالونی کے کوارٹرز میں بجلی نہیں ہے گرمی میں جینا مشکل ہے اس کا فوری بندوبست کیا جائے جبکہ ہماری تنخواہوں میں سے بجلی کے بلوں کے پیسے کاٹے جاتے ہیں جو کہ ظلم ہے
3۔ مکینیکل سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے اور ان کو پروموشن دی جائے
4۔ اسٹیشن ماسٹر ڈیرہ نواب محمد اشفاق جس کی پرموشن ہو گئی ہے کیبن مین شہدا والا لیکن اسٹیشن ماسٹر سپیریئر نہیں کر رہا
5۔ ریٹائر ملازمین کے جی پی ایف تنخواہیں اور پینشن کی بروقت ادائیگی کی جائے
6۔ملازمین کے علاج کے لیے ڈاکٹرز ہیں لیکن ادویات نام کی کوئی چیز نہیں انتظامیہ ادویات فوری لے کر دیں اس مہنگائی میں مزدور دوائی کہاں سے لے
7۔ ملتان ڈویژن کے مکینیکل کے سٹور ایشور کو سکیل 7 اور ٹیکنیکل الاونس دیا جائے جو کہ پورے پاکستان میں دیا جا رہا ہے لیکن ملتان ڈویژن میں نہیں دے رہے۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1260
Total Hits : 805767
Who's Online : 6






















