ملتان(صفدربخاری سے) کوئی مذہب حق ایسا نہیں ہو تا کہ وہ قو می امتیاز کی بناء پر بنی نوع انسان کے درمیان منافرت،بغض اور عداوت کی آگ بھڑ کائے دین اسلام امن کا مذہب ہے اور وہ اس لیے آیا ہے کہ دنیا میں امن قا ئم رہے دین اسلام احکام الہٰی کی اطا عت اور محبت کا درس دیتا ہے اور کسی پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیتا حضرت امام زین العابدین علیہ سلام نے اس حقیقت کو صیح معنوں میں اُجا گر کیا اور فرمایا کی اللہ تعالیٰ سے محبت کر نا چاہو تو اُسکی مخلو ق سے محبت کرواس لیے دین اسلام کے ہر درد مند کو چائیے کہ علم و ادب کے پربہار گلشن کو تعصبات اور فرقہ وارانہ وتنگ نظری سے پاک رکھے یہ بات تحفظ عزاداری کونسل امام حسین ؑ کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز،علامہ انصار حیدر مہدی اور سید محمد رمضان کاظمی نے کا ظمی ہاؤس چاہ علوشاہ والا بوسن روڈ پر منعقدہ سالانہ مجلس عزاء بسلسلہ شہادت حضرت امام زین العابدین علیہ سلام کے موقع پر عزاداروں سے مشترکہ خطاب میں کہی اس موقع پرعلامہ سید علی حسین نقوی، قصیر عباس متیلا، سید ریاض حیدر بخاری، محمد رضوان چاون،اخترعباس تھیہم،محمد رمضان،سید عاشق حسین شاہ،علامہ سجاد حسین خاں،نذیر حسین مہار،سید مظفر کاظمی، سید ظفرعلی شاہ کاظمی، سید وجاہت کاظم علی شاہ کاظمی، سید گل زمان کاظمی، سید گلفام حید ر کاظمی، سید راحت مہدی شاہ کاظمی، سید عاشق حسین کاظمی،سید توثیق حیدر کاظمی، سید محمد حسین شاہ کاظمی،سید محمد ثقلین شاہ کاظمی،جونیئرسید یوسف علی شاہ کاظمی،جونیئر سید وزیرعلی شاہ کاظمی نے بھی خطاب کیا اختتام مجلس پر سید طالب حسین پرواز نے پاک آرمی وپولیس کے شہدا، ملک پاکستا ن کی سلامتی اور ترقی کے لیے اجتماعی دعا کرائی