تحریک انصاف کی قیادت ضلع ملتان کے لیے اہل عہدیداران سامنے لائے: شہریار بھٹہ
ملتان(صفدربخاری سے) ضلعی جنرل سیکرٹری لیبرونگ تحریک انصاف شہریار بھٹہ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت ضلع ملتان کے لیے اہل عہدیداران سامنے لائے نہ کہ ایسے لوگ جنہوں نے صرف تحریک انصاف کا نام استعمال کرتے ہوئے الیکشن میں فائدہ دیگر سیاسی جماعتوں کو پہنچایا۔قیادت کی جانب سے تحریک انصاف ضلع ملتان کے لیے چوہدری خالد جاوید وڑائچ صدر اور راؤ آصف انور کو جنرل سیکرٹری بنائے جانے پر کارکنان شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں ان دونوں شخصیات کا ضلعی عہدے پر فائز ہونے سے ضلع ملتان میں پارٹی تقسیم ہوگی کیونکہ یہ دونوں شخصیات نے پہلے ہی پارٹی میں لابی سسٹم بنا رکھا ہے۔چوہدری خالد جاوید وڑائچ، راؤ آصف انور صرف اور صرف اپنے پیاروں اور خوشامدیوں کو ضلع کے عہدیدے بانٹ رہے ہیں جن کا پارٹی سے کوئی تعلق نہ ہے۔ضلعی انفارمیشن سیکرٹری کا عہدہ بھی ایسے ہی شخص کو سونپا گیاہے جیسے پریس ریلیز تک بنانی نہیں آتی۔ جنہوں نے پارٹی کے لیے کوئی قربانی نہیں دی اورایسے ورکرز کو نظرانداز کیاجارہا ہے جنہوں نے پارٹی کے لیے قیدوں بند کی صہبتیں برداشت کرتے ہوئے جیل کاٹی۔بلکہ ابھی تک پارٹی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کی وجہ سے گھر سے بے گھر ہیں۔چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کبھی پارٹی کی لیے کوئی جدوجہد یا قربانی نہیں دی بلکہ مسلسل پارٹی کے لے نقصان کا باعث بنا اور راؤ آصف انور جو کہ سنیٹر عون عباس بپی کا خوشامدٹولہ ہے راؤ آصف انور جو کہ صرف اور صرف عون عباس بپی کی خوشامد کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکرٹری بنا۔عون عباس بپی جس نے پریس کانفرس کرکے تحریک انصاف کو مشکل حالات میں خیر باد کیا وہ کیسے ضلعی تنظیم کا نوٹیفیکشن جاری کر سکتا ہے۔تحریک انصاف کی قیادت ان تمام معملات کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع کے تمام نوٹیفیکشن کو مسترد کرئے تاکہ کارکنان کی حق تلفی اور حوصلہ سکنی نہ ہو۔ ضلعی جنرل سیکرٹری لیبرونگ تحریک انصاف شہریار بھٹہ،ضلعی صدر لیبر ونگ تحریک انصاف میاں فاروق احمد،مہرظفر ہراج نے مزید کہا کہ اگر فل فور ضلعی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشنز کو کینسل نہ کیا گیا تو ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ اور ضلعی جنرل سیکرٹری کے گھر کا گھیراؤ کریں گے اورنوٹیفیکشنز کو کینسل پرہونے تک ڈیلی بناء احتجاج و دھرنا دیا جائے گا۔کیونکہ تمام ممبر قومی و صوبائی سمبلی تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈرز ملک عامر ڈوگر، ندیم قریشی،مہر بانو، عدنان ڈوگر، معین الدین ریاض قریشی ان تمام نے نظریاتی ورکرز کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے خوشامدی اور خاص بندوں کو نوازہ ہے۔پریس کانفرس میں سجادخان علیزی، قاسم خان نیازی، چوہدری راشد محمود، سید فراست شاہ، چوہدری جہانگیر،قاسم جوئیہ، مہر ارشدمجاہد،عمران راجپوت،چوہدری غصنفرودیگر شریک تھے۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1235
Total Hits : 805742
Who's Online : 6






















