سینئر صحافی ریاض کھوکھر کی بیٹی بختاور ریاض کی شاندار کامیابی، بورڈ میں نمایاں پوزیشن
ملتان (صفدربخاری سے) سرائیکستان ورکرز پارٹی کے کنوینئر اور سینئر صحافی ریاض کھوکھر کی
صاحبزادی بختاور ریاض نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 817 نمبر حاصل کیے اور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ بختاور ریاض گارڈینیا پبلک سکول کی ہونہار طالبہ اور چیئرمین نیشنل لیبر الائنس، معروف سماجی رہنما غازی احمد حسن کھوکھر کی بھتیجی ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر ریاض کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی میری بیٹی کی محنت، اساتذہ کی راہنمائی، اور گارڈینیا سکول کی بہترین تربیت کا نتیجہ ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور اس ادارے کے تمام اساتذہ کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بختاور کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ غازی احمد حسن کھوکھر نے اپنے بھتیجی کی کامیابی پر کہاکہ بختاور کی کامیابی صرف ہمارے خاندان نہیں بلکہ پورے تعلیمی و سماجی حلقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایسی باصلاحیت بیٹیاں ہی قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ گارڈینیا پبلک سکول کی پرنسپل نے بختاور ریاض کو ایک محنتی، باادب اور باصلاحیت طالبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ بختاور جیسی طالبات ہماری درسگاہ کا حصہ ہیں۔ یہ کامیابی ہمارے پورے اسٹاف کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
صحافتی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے ریاض کھوکھر اور غازی احمد حسن کھوکھر کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کامیابی کو علاقے کے لیے ایک مثبت اور تعلیمی رول ماڈل قرار دیا جا رہا ہے۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1237
Total Hits : 805745
Who's Online : 6






















