لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان اور زرتاج گل بری،عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مئی 2022 کے لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ یہ حکم جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن کی عدالت سے جاری کیا گیا، جہاں لانگ مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے۔ عمران اسماعیل کو تھانہ بارہ کہو میں درج ایک مقدمے میں توڑ پھوڑ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہو گی۔ یاد رہے کہ اسی مقدمے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور دیگر رہنما پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مئی 2022 میں تحریک انصاف کے اسلام آباد میں منعقدہ لانگ مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مظاہروں اور پرتشدد واقعات کے بعد پولیس نے دفعہ 144 اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی کے تحت درجنوں مقدمات درج کیے تھے۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1247
Total Hits : 805754
Who's Online : 6






















