نیشنل یوتھ گیمز: ملتان ڈویژن باسکٹ بال ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کا اعلان
ملتان : پہلی نیشنل یوتھ گیمز میں شرکت کے لئے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی ہدایات کے مُطابق
ملتان ڈویژن یوتھ ٹیم کے لیے ڈویژنل سطح پر مقابلے کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا اس سلسلے میں ملتان باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے یوتھ گیمز میں شرکت کے لئے ملتان ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ کے باسکٹ بال کورٹ میں سیکشن ٹورنامنٹ کے انعقاد کا پروگرام فائنل کر لیا ملتان ڈویژن کی گرلز کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ 28جولائی 2025 جبکہ بوائز 29جولائی 2025 ہو گا.سیکشن ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے گرلز اور بوائز کھلاڑیوں کی عمر 14سے16سال تک ہونا لازمی ہے اس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش سال یکم 2009 سے2011 تک ہونا لازمی ہے کھلاڑی اپنا نادرا کا ب فارم. فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی) یا قومی شناختی کارڈ ساتھ لائے ورنہ شرکت کی اجازت نہ ہوگی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ہر کھلاڑی پر لازم ہے کہ وہ فیبا کے لنک fiba3×3.pk. .http://play پر اپنے آپ کو رجسڑ کرائے لنک پر رجسٹر نہ کرانے کی صورت میں ٹورنامنٹ میں شرکت کا اہل نہ ہو گا کھلاڑی مزید معلومات کے لئے باسکٹ بال ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری صغیر احمد سے حاصل کر سکتے ہیں







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1235
Total Hits : 805742
Who's Online : 6






















