ملتان میں شہادتِ امام حسینؑ کے سلسلے میں 40 ویں سالانہ قدیمی مجلسِ عزا اور تابوت برآمد
ملتان : پرسہ شہادت امام حسین علیہ سلام کے سلسلہ میں 40ویں قدیمی مجلس عزاء و تابوت برآمد ہوا اس سلسلہ میں ملتان میں سید ابن حسن بخاری،سید علی حسن بخاری کی جانب سے بانی مجلس سید غضنفر عباس بخاری مرحوم کے سلسلہ مجالس وماتم داری کو جاری رکھتے ہوئے 40 ویں قدیمی مجلس عزا و برآمدگی تابوت بسلسلہ شہادت حضرت امام سجاد علیہ اسلام حسین آباد فارم موضع وانڈر پٹھان ہوٹل سے برآمد ہوا مجلس عزا کا آغاز مولوی مرید عباس نے حدیث کسا پڑھ کر کیا مجلس عزا سے علامہ مظہر حسین صادقی، ذاکر سید نگران عباس بخاری، ذاکر اظہر عباس، ذاکر علامہ بشیر حسین نجفی، علامہ علمدار حسین ہاشمی، ذاکر نجم الحسن، ذاکر نعیم جعفری،ذاکر زوار محمد علی کربلائی، ذاکر شاعر ملک حب دار حسین اور دیگر ذاکرین نے خطاب کیا اختتام مجلس علامہ مظہر حسین صادقی نے برآمدگی تابوت کروایا اور مرکزی ماتمی سنگتوں نے پرسہ داری پیش کی اس موقع پر خواتین کے لیے پردے کا انتظام کیا گیا تھا مجلس میں مومنین کی کیثر تعداد نے شرکت کی اختتام عزاداری لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1272
Total Hits : 805779
Who's Online : 5






















