ملتان (صفدر بخاری سے) ممبر کینٹ بورڈ و ضلعی امن کمیٹی محمد یعقوب شیرا، چیف کوآرڈینیٹر ہیلپرز بزنس فورم غضنفر ملک، قومی امن کمیٹی پاکستان، صدر امن کمیٹی کینٹ کلب عابد خان، اور صدر انجمن تاجران حسن آرکیڈ ملک عرفان بھٹہ نے حسن آرکیڈ میں نئی جیولرز شاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کینٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کے لیے سہولیات کی فراہمی میں پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ مقررین نے کہا کہ حالیہ ایامِ محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے امن و امان قائم رکھنے اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ سول سوسائٹی اور تاجر برادری ضلعی انتظامیہ، پولیس اور کینٹ بورڈ حکام کو ان کی فرض شناسی اور عوام دوست پالیسیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ تقریب میں مہمانانِ گرامی نے فیشن جیولرز شاپ کے مالک حنیف محمود کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر سید کفیل بخاری، ڈی ایس پی مہر بشیر راج، عبدالوھاب حنیف، مصطفیٰ حنیف، عبد الرحمن حنیف، ارشد نذیر، جاوید نذیر، ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر فہیم، ایس ایچ او عباداللہ گیلانی، ملک نذیر سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔