سینٹ کا انتخاب جمہوری عمل پی ٹی ائی کے تمام نو منتخب ارکان کو مبارکباد: ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان : تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ کے پی کے میں سینٹ الیکشن ہونا خوش آئند ہے اگر چہ مخصوص نشستوں کے حلف پر تحفظات ہیں اور پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے،ورنہ نتیجہ اس سے بہت بہتر ہوتا لیکن الیکشن کا ہونا ایک جمہوری عمل ہے اور اس عمل کو تسلسل سے جاری رہنا چاہیے انہوں نے تمام پی ٹی ائی ارکان کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ پارٹی کے لیے فعال کردار ادا کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں ہائی الرٹ کیا ہوا ہے اس کے نتیجے میں بہت سے معصوم افراد اپنی جان سے جا چکے ہیں،جو کہ انتہائی افسوسناک ہے موسمی تبدیلیوں سے پاکستان متاثرہ ملک میں سر فہرست ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دیگر ممالک کو اس سلسلے میں پاکستان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ مہنگائی کی چکی میں پیسے عوام کو ریلیف دیں اور ان کی حفاظت کے لیے احسن طریقے سے اقدامات کریں تاکہ قدرتی عافات سے محفوظ رکھا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی لال رتہ این اے 148 میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خواتین نے ڈاکٹر روبینہ اختر کو علاقے میں درپیش مسائل اور اپنے ذاتی طبی مسائل سے بھی اگاہ کیا اور ان سے مفید مشورے بھی لیے۔






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 443
This Month : 10975
This Year : 58811
Total Visit : 163799
Hits Today : 1287
Total Hits : 805794
Who's Online : 6






















