حکومت میلاد کے جلوسوں کو درپیش مسائل حل کرے: میلاد فاؤنڈیشن کی پریس کانفرنس
ملتان (صفدربخاری سے)میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی نے ایگزیکٹیو باڈی کے عہدیداران کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد فاﺅنڈیشن پاکستان ملتان میں عید میلاد النبی ﷺ منانے والی تنظیمات کا نمائندہ اتحاد ہے اور اسکا مقصد میلاد پاک کا فروغ اور میلاد کے حقوق کا تحفظ ہے الحمد للہ یہ اتحاد اپنے قیام کے دس سال مکمل کر چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آج کی اس پریس کانفرنس کامقصد حکومت پاکستان ، حکومت پنجاب ،ملتان انتظامیہ اور صحافتی اداروں کی ملتان میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں اور میلاد کے دیگر پروگراموں کو درپیش مسائل کی طرف توجہ دلانا ہے آج ہم آپ سے سابقہ روٹین ، رویوں یا معاملات پر بات نہیں کریں گے بلکہ صرف مسائل اور نکے حل کا مطالبہ کریں گے ۔کیونکہ آپ کے علم میں ہے اس سال عشاقان رسول ﷺ اپنے پاک نبی ﷺکا 1500سالہ یوم ولادت منانے جا رہے ہیں تو ویسے بھی یہ سال عشاقان رسول ﷺ کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے ۔ اس وقت ہمارے مطالبات ۱۔ملتان میں عید میلاد النبی ﷺ کے یکم ربیع الاوّل سے ۲۱ربیع الاوّل تک ہزاروں جلوس نکالے جاتے ہیں جن میں صرف 30%حکومتی ریکار ڈ پر ہیں تمام کو حکومتی ریکارڈ پر لاکر سیکورٹی شیڈول جاری کئے جائیں اور تمام پروگرامز کو بلا تفریق سیکورٹی فراہم کی جائے ۔ ۲۔میلاد کے پروگرامز کے اجازت ناموں کے طریقہ کار کو آسان کر کے ون ونڈو سسٹم پر لایا جائے اور میلاد کیلئے سابقہ اجازت نامے کی شرط کو ختم کیا جائے اور اجازت نامہ جاری کرنے کی میعاد طے کر کے اس پر عمل درآمد کیا جائے ۔ ۳۔میلاد کے جلوسوں کے تمام روٹس کی بلا تفریق مرمت کی جائے ۔ ملتان شہر کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور شہر کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں میلاد کے جلوس ، ریلیاں نہ نکلتی ہوں۔ ۴۔تمام روٹس پر گندے پانی کی روک تھام کی جائے اور گٹروں کے ڈھکن مکمل کئے جائیں ۔ ۵۔تمام شہر کی مکمل طور پر یکم سے ۲۱ربیع الاوّل تک ہر روز شام تک صفائی ، ستھرائی اور چھڑکاﺅ کو یقینی بنایا جائے ۔ ۶۔ جلوسوں کے وقت جلوسوں کے روٹس پر ٹریفک کا متبادل انتظام کیا جائے ۔ جلوسوں کے سامنے سے ٹریفک کے آنے کو مکمل طور پر روکاجائے۔ سارجینٹس کی عملی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔ ۷۔ شہر میں یکم ربیع الاوّل سے پہلے تمام سٹریٹ لائٹس کو مکمل کیا جائے ۔رات کے جلوسوں کو بلاتفریق ایمرجنسی لائٹس ڈالے فراہم کئے جائیں جو کہ صرف مخصوص منظور نظروںکو فراہم کئے جاتے ہیں ۔ ۸۔میلاد کی آڑ میں ہونے والے غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور غیر شرعی عمل جیساکہ ۲۱ اور ۳۱ ربیع الاوّل کی درمیانی رات کو ہونے والے بے ہودہ شوز ، بے ہنگم گھوڑ سواری، رزق کی بے حرمتی اور خوشی کی فائرنگ وغیرہ انکو روکا جائے کیونکہ ان قدامات کا میلاد منانے والوں سے کوئی تعلق نہ ہے۔ ہم ہر سال میلا د کے ایام آنے سے کافی پہلے انتظامیہ سے رابطے کرکے پروگراموں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہیں اورحکومتوں کے ساتھ بھی خط و کتابت کے ذریعے رابطے کرتے ہیں لیکن کہیں سے بھی کوئی مثبت حوصلہ افزا نہ جواب ملتا ہے اور نہ ہی کوئی اقدام اٹھایا جاتا ہے ۔ ہم اس پریس کانفرنس میں اس بات کا اظہار کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ ہم محب وطن پاکستانی شہری ہیں اور ملکی قوانین کی پاسداری کو اپنافرض سمجھتے ہیں لیکن ہر شہری کو برابر کے حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے میلاد منانے والوں کے حقوق کو مسلسل ثلب کر کے میلاد کے پروگراموں کو سہولیات واجبی سی دی جاتی ہیں کبھی فنڈزنہ ہونے کا کہہ دیاجاتا ہے تو کبھی حیلے بہانے کر کے وقت کو ٹال دیا جاتا ہے ۔ ہم آج ملتان کے میڈیا ہاﺅسز کے ذریعے حکومت پاکستان ، حکومت پنجاب اور ملتان انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں و دیگر پروگراموں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آج سے کوشش کی جائے اورعملی اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ ابھی وقت ہے بعد میں وقت نہ ہونے یا فنڈز نہ ہونے کے بہانے کر کے ہمیں نہ ٹالا جائے اور نہ ہی نام نہاد لوگوںسے اپنے حق میں تعریفی بیانات دلوا کر خانہ پور ی کی جائے پریس کانفرنس میں چیئرمین مجلس شوریٰ حاجی اقبال عادل قادری، سنیئر نائب صدر علامہ حامد الرحمن سلطانی ، نائب صدر ڈاکٹر طیب ملک ، وائس چیئرمین مجلس عاملہ ملک عامر علی وینس ، وائس چیئرمین مجلس شوریٰ اقبال یوسف نقشبندی، وائس چیئرمین مجلس عاملہ ملک محمد زاہد، وائس چیئرمین مجلس شوریٰ محمد تسلیم قریشی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ ریاض نظامی، سیکرٹری علماءومشائخ کمیٹی صاحبزادہ شرف جعفری بخاری ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شرافت علی ، سیکرٹری مالیات محمد صدیق قریشی ، سیکرٹری کوآرڈینشن سردار نوید حسین جراح، خواجہ ندیم مدنی صدیقی ڈویژنل صدر پاکستان سنی تحریک، علامہ فیض اسد چشتی ، محمد عمران سلطان، عامر اقبال قادری، محمد سلیم عطاری ہمراہ تھے ۔






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 443
This Month : 10975
This Year : 58811
Total Visit : 163799
Hits Today : 1297
Total Hits : 805804
Who's Online : 7






















