کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین نے رفقائے کار کے ساتھ باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا: نعیم کاظمی
ملتان : قلم حروف دوست ادبی تنظیم پاکستان کے مرکزی تا حیا ت چیئرمین نعیم کاظمی نے کہا ہے کہ کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین نے رفقائے کار کے ساتھ باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا بلکہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اج ہمیں اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے سامنے اسوہ شبیری پر عمل پیرا ہونا ہوگا جو مسلم امہ کا امن پارہ پارہ کرنے کے در پے ہیں تاکہ صیہونی قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلم حروف دوست ادبی تنظیم پاکستان کے زیر اہتمام محفل مسالمہ بعنوان حسین سب کا کے سلسلے میں خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت ارسلان شمس نے کی جبکہ مہمان خصوصی بابائے سرائیکی خادم حسین مخفی،چیئرمین سول سوسائٹی فورم شاہد محمود انصاری سمیت دیگر شعراء کرام عبدالباری جعفری،اشعر حسین کامران،اختر سائیں،سلیم اختر،عارف خاکی،سلیم ناز،عاصم گردیزی،حاکم بھٹی،جاوید رجوانہ،بخاری لودھراں ودیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی امن و امان کے قیام ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ اس موقع پر شعراء کرام نے حسین سب کا کے حوالے سے مننقبت پیش کی مقررین نے کہا کہ شہدائے کربلا کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہے حسینیت کا پرچم بلند کر کے ہی ہم مصائب و مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1266
Total Hits : 805773
Who's Online : 6






















