ملتان :  ایم کیو ایم پاکستان کے سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف،وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کا شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے طبی حالات کی لائسنسنگ رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کا قیام خوش آئند اقدام ہے جس کی وجہ سے تمام طبی آ لات و ادویات کا چیک اینڈ بیلنس ممکن ہوگا اور شہریوں کو بروقت نہ صرف طبی الات بلکہ ادویات کی فراہمی بھی صحیح معنوں میں ممکن ہو سکے گی وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ماضی میں بھی بطور میئر ذمہ داری سنبھالنے پر بہترین کردار ادا کیا جس کی مثالیں دنیا بھر میں دی گئیں انشاءاللہ ملک کے شہریوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے وہ اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے ایم کیو ایم پاکستان عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے ایوانوں کے اندر اور باہر کردار ادا کر رہی ہے انشاءاللہ ملک بھر کے تمام صوبوں میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے وفاقی وزیر صحت انقلابی اقدامات کو یقینی بنائیں گے اور ہم پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔