ملتان: چینی و اشیائے خورونوش مہنگی بیچنے والوں کی شامت، مصنوعی مہنگائی کے خلاف سخت آپریشن کا اعلان
ملتان (صفدربخاری سے) ضلع ملتان میں خود ساختہ مہنگائی کے خلاف بھرپور اور بلا امتیاز کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی چوہدری زاہد مسعود، حاجی ندیم قریشی اور تحریم خان نے کہا کہ چینی مافیا سمیت کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل، بیکری، دودھ دہی، اور سویٹس فروشوں کی جانب سے مصنوعی مہنگائی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جن کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔ یہ کارروائیاں وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی جائیں گی، جو مہنگائی مافیا کے خلاف آہنی اقدامات کے خواہاں ہیں۔ عہدیداران کا کہنا تھا کہ مہنگائی ایک معاشرتی ناسور بن چکی ہے اور عام آدمی پہلے ہی بجلی و گیس بلوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، ایسے میں ناجائز منافع خوری کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے واضح کیا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اور ضروریات زندگی کی اشیاء مقررہ نرخوں پر فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور یہ فرض ہر صورت ادا کیا جائے گا۔






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 443
This Month : 10975
This Year : 58811
Total Visit : 163799
Hits Today : 1290
Total Hits : 805797
Who's Online : 6






















