بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن کا مظلوم شہریوں کیلئے مفت قانونی امداد کی مہم کا آغاز
ملتان (صفدربخاری سے) بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے صدر ملازم حسین کھیڑا ، وائس چیئرمین پاکستان ملک اشفاق احمد سندیلہ اور انفارمیشن سیکرٹری غضنفرملک نے کمیشن کے لیگل ایڈوائزرز کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا مجبور، مظلوم اور معاشرتی بےحسی کے شکار شہریوں کی خدمت اور انصاف کا حصول ہمارا نصب العین اور معاشرے کی بے لوث رضاکارانہ خدمت ہمارا مشن ہے اس ضمن میں بی بی سی ہیومن رائٹس کمیشن کا لیگل پینل شہریوں کو بلا معاوضہ قانونی مدد فراہم کرے گا معروف قانون دان سید شمشاد علی رضوی ، عمارہ طاہر بلوچ ایڈوکیٹ اور ناصرخان کھیڑا نے کہا معاشرتی بےحسی اور ظلم کا شکار طبقہ کیلئے انصاف دلانے کیلئے ہر طرح کی قانونی مدد فراہم کرینگے اس ضمن میں معاشرے کو باشعور کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کررہے ہیں میٹنگ میں محمد عمران چوہدری ایڈووکیٹ ، کلب عابد خان ، محمد اشفاق بھٹی ایڈووکیٹ ، راناساجدمحمودایڈوکیٹ، ملک قسورعںاس گرا ، ملک اویس نانڈلہ ایڈووکیٹ ودیگر شریک تھے ۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1274
Total Hits : 805781
Who's Online : 5






















