مرکزی چیئرمین تحریک صوبہ ملتان راؤ عبدالقیوم شاہین کی جانب سے مرزاارشدالقادری کو ممبر ضلعی امن کمیٹی بننے پر استقبالیہ
ملتان(صفدربخاری سے) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین نے مرزاارشدالقادری کے ممبر ضلعی امن کمیٹی بننے پر استقبالیہ دیا،جس میں معززین شہر نے شرکت کی۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ معصوم حامد نقشبندی نے کہا کہ اسلام دین امن ہے اورہمیں امن کا درس دیتا ہے۔مسلمان کی تعریف بھی یہ ہے کہ جس کے ہاتھ اورزبان سے دوسرے محفوظ رہیں۔معاشرے میں رہتے ہوئے باہمی محبتوں کا فروغ ہی قیام امن کا ضامن ہے۔ہماری سوچ،گفتگو اورطرز عمل سے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کیلئے بھلائی کا پہلو جھلکنا چاہیے۔مرکزی چیئرمین تحریک صوبہ ملتان راؤ عبدالقیوم شاہین نے کہا کہ ایک دوسرے کے نظریات اورعقائد کو برداشت کرنا اوران کا احترام کرنا ہی امن کی علامت ہے۔ہمیں نفرتوں کو محبتوں میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ممبر ضلعی امن کمیٹی مرزاارشدالقادری نے کہا کہ بطور ممبر ضلعی امن کمیٹی مذہبی رواداری کے فروغ اورقیام امن کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا۔اس موقع پر رکن الدین حامدی،راؤ عارف رضوی،خواجہ پیر شفیق اللہ صدیقی البدری،حافظ ظفر قریشی،حاجی مظہر جاوید سیال،قاری ابوبکر عثمان الازہری،دانش مرزا،اعمش ارشد اوردیگر نے شرکت کی۔







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1277
Total Hits : 805784
Who's Online : 5






















