ملتان: ریلوے مزدور یونین ملتان ڈویژن کا اجلاس، نئی باڈی کا انتخاب، ظفر علی خان لودھی ڈویژنل جنرل سیکرٹری بن گئے
bbc news urdu نے Monday، 21 July 2025 کو شائع کیا.
ملتان: گزشتہ روز ریلوے مزدور یونین رجسٹرڈ ملتان ڈویژن کا اجلاس صدر غلام رسول کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈویژنل باڈی کا چناؤ کیا گیا اجلاس میں اتفاق رائے سے ظفر علی خان لودھی ڈویژنل جنرل سیکرٹری، رائے غلام شبیر چیئرمین آرگنائزر شیخ نور الامین، سینیئر نائب صدر جنید جبار، نائب صدر رانا محمد اکرم ڈپٹی آرگنائزر تنویر احمد، وائس چیئرمین محمد عمران ڈپٹی سیکرٹری آفتاب انجم، جوائنٹ سیکرٹری محمد عرفان سعید مقرر ہوئے اجلاس میں ڈویژنل سیکرٹری ظفر علی خان لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے اس کو بخوبی انجام دوں گا انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ ریل کے مزدور کے تمام مطالبات فوری منظور کیے جائیں انہوں نے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پرامن احتجاج بھی کیا اور مرکزی قیادت پر بھرپور اعتماد کیا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 137
Visit Yesterday : 443
This Month : 10974
This Year : 58810
Total Visit : 163798
Hits Today : 1258
Total Hits : 805765
Who's Online : 6






















