ملتان: طلبہ و اساتذہ کیلئے ہیلمٹ کی پابندی لازم، کمشنر کی ہدایت پر آگاہی مہم شروع

ملتان(صفدربخاری سے) کمشنر ملتان عامر کریم خان کی خصوصی ہدایت پر موٹر سائیکل سوار طلبہ و اساتذہ کے لیے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق بھرپور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں، اس لیے تمام تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلبہ ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ کمشنر کی ہدایت کے مطابق نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ اور والدین کو بھی اس قانون کا پابند بنایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مون سون بارشوں کے پیشِ نظر اسکولوں میں حفاظتی اقدامات پر بھی زور دیا۔ ڈاکٹر واہگہ نے ہدایت دی کہ اسکولوں کی چھتوں، پرنالوں، پانی کی ٹینکیوں، واش رومز، گراسی پلاٹس اور کلاس رومز کی صفائی و مرمت جلد از جلد مکمل کی جائے۔ ہر اسکول میں چپڑاسی و دیگر چہارم ملازمین کی حاضری یقینی بنائی جائے اور کلاس رومز کو بچوں کے لیے پرکشش بنایا جائے تاکہ تعلیمی ماحول مزید بہتر ہو۔






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 443
This Month : 10975
This Year : 58811
Total Visit : 163799
Hits Today : 1283
Total Hits : 805790
Who's Online : 7






















