ملتان: مستقبل پاکستان ڈاکٹر منظور احمد انچار ج ہیلتھ ونگ کی جانب سےحاجی محمد یوسف انصاری کے اعزاز میں ضلعی صدر ملتان منتخب ہونے پر عشائیہ دیا گیا جس میں بابو نفیس احمد انصاری سابق ایم پی اے، را نا رفیع الدین چیف آرگنائزر مستقبل پاکستان، سید را شد حسین بخاری نائب صدر مستقبل پاکستان، را نار ماست علی ، محمد علی ،عبد الغفار سابقہ ناظم، ڈاکٹر سلیم، محمدطلحہ، یوسف صدر یوتھ ونگ ضلع ملتان ودیگر نے شرکت کی،اس موقع پر حاجی محمد یوسف انصاری کو مبارک باد اور دستار پہنائی گئی، اس کو اس موقع پر حاجی محمد یوسف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کارکنان نے جس محبت کا ثبوت دیگر مجھے کامیاب کیا میں انشاء اللہ پہلے کی نسبت مزید محنت کرونگا اور پارٹی کے قوائد و ضوابط کے اندر رہ کر پارٹی کے معیار پر پورا اتر و نگا اور مزید دوست مستقبل پاکستان میں شامل کرونگا میںاوراگست میں انشاء اللہ اپنی باڈی کو مکمل کرونگا مجھے سنیٹر دوستوں کی مدد کی ضرورت ہوگی جو میری رہنمائی کریں گے،تقریب کے اختتام پر ملک بھر میں شدید بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔