ملتان: وسیب تاجر اتحاد کا حکومت سے چھوٹے تاجروں پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ
ملتان: وسیب تاجر اتحاد کے اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ چھوٹے تاجروں پر عائد ٹیکس ختم کرے اور چھوٹے تاجروں سے مذاکرات کر کے ان کے مسائل حل کیے جائیں اجلاس میں چیمبر آف کامرس ملتان کے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا اجلاس کی صدارت وسیب تاجر اتحاد کے صدر مخدوم سید مطلوب حسین بخاری نے کی جبکہ چیئر پرسن عابدہ بخاری کے علاوہ ڈاکٹر عبدالغفار گوپانگ ،غلام مصطفی لاہوری ،ایم سلیم درباری ،سید اختر گیلانی، ملک مشتاق راں، شاہد بھٹی، کاشف وینس، قاری زوار حسین ،عبدالخالق غوری، ملک شاہد،محمد آصف ،ساحل غفار، آجر عباس بخاری اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں حکومت کی طرف سے حالیہ بجٹ میں عائد کیے جانے والے ٹیکسوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی مقررین نے کہا کہ ہم چھوٹے تاجر اس وقت مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ایک طرف حکومت بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ کر رہی ہے تو دوسری طرف پٹرول کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے جو آج تک نہیں ہوا موجودہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے صورتحال یہ ہے کہ چھوٹے تاجر یوٹیلیٹی بل ادا کرنے کے قابل بھی نہیں رہے وہ بھاری بھرکم ٹیکس کس طرح ادا کریں گے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ ایف بی آر کے بے لگام اختیارات واپس لے کر انہیں وہ اختیارات دئیے جائیں جو ان کے قانون کے مطابق ہیں اجلاس میں شہر میں موٹر سائیکل سواروں کی چالانوں کی بھرمار کی بھی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ انتظامیہ چلانوں کی بجائے موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دے اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ چالان کرتے وقت تاجروں اور بزرگ لوگوں کو بھی معاف نہیں کیا جاتا اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ملتان میں سیوریج اور صفائی کے نظام کو بھی مزید بہتر کیا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وسیب تاجر بہت جلد کمشنر،ڈپٹی کمشنر، آر پی او اور سی پی او سمیت دیگر اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کر کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گا۔






































Visit Today : 138
Visit Yesterday : 443
This Month : 10975
This Year : 58811
Total Visit : 163799
Hits Today : 1297
Total Hits : 805804
Who's Online : 7






















