صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی کا سینئر سپورٹس جرنلسٹ اظہار عباسی سے ان کی بھابی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت.فاتحہ خوانی کی
bbc news urdu نے Sunday، 20 July 2025 کو شائع کیا.
ملتان (صفدربخاری سے)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی کی سینئر سپورٹس جرنلسٹ سپورٹس تجزیہ کار اور ملتان پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبر اظہار عباسی کی گلگشت کالونی میں انکی رہائش گاہ پر آمد اس موقع پر انہوں نے سینئر سپورٹس جرنلسٹ سے ان کی بھابی کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی نے کہا کہ وہ اس افسوسناک موقع پر اظہار عباسی اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ میر طارق بگٹی نے مزید کہا کہ اہل خانہ کا صدمہ بہت گہرا ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 168
Visit Yesterday : 443
This Month : 11005
This Year : 58841
Total Visit : 163829
Hits Today : 1647
Total Hits : 806154
Who's Online : 8






















