چلڈرن ہسپتال میں بین الاقوامی معیار کی تحقیق پر زور،،،پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیر صدارت ایتھکس کمیٹی کا اجلاس منعقد
bbc news urdu نے Saturday، 19 July 2025 کو شائع کیا.
ملتان(صفدربخاری سے) چلڈرن ہسپتال ملتان میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیر صدارت ایتھکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد ہسپتال میں جاری اور مجوزہ تحقیقی منصوبوں کا جائزہ لینا اور یہ یقینی بنانا تھا کہ تمام تحقیق اخلاقی اصولوں کے مطابق ہو اور شرکاء کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے تمام ڈاکٹرز کے ریسرچ پروپوزلز کا تفصیلی جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے لیے رہنمائی کی تاکہ ہسپتال میں ہونے والی تحقیق نہ صرف سائنسی معیار پر پوری اترے بلکہ بین الاقوامی اخلاقی رہنما اصولوں کے مطابق بھی ہو۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد، پروفیسر ڈاکٹر وقاص عمران، پروفیسر ڈاکٹر عامر حنیف، ڈاکٹر مہرین زہرہ، ڈاکٹر سعدیہ خان، ڈاکٹر مہوش زہرہ اور ڈاکٹر ثقلین عباس نے شرکت کی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 168
Visit Yesterday : 443
This Month : 11005
This Year : 58841
Total Visit : 163829
Hits Today : 1652
Total Hits : 806159
Who's Online : 8






















