راولپنڈی: لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال، موجودہ چیلنجز اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے عصری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دفاعی صنعت میں تعاون اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل حفتر کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھا کر پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دورے کے دوران مہمان افسر کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔