ملتان : لائنز کلب ملتان مڈ ٹاؤن کا ماہانہ اجلاس صدر چوہدری الطاف شاہد کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کلب کی کارکردگی، جاری فلاحی منصوبہ جات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں کلب کے سیکرٹری پروفیسر اعظم حسین نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس میں تعلیم، صحت، ماحولیاتی بہتری، نئے کلبز کے قیام، ممبران کی شمولیت اور دیگر عوامی فلاحی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات شامل تھیں۔ صدر چوہدری الطاف شاہد نے کہا کہ لائنز کلبز انٹر نیشنل ڈسٹر کٹ 305این ون کی ا نشٹالیشن کی تقریب ملتان میں منعقد ہو گی جس میں لاہور، فیصل آباد، ملتان کے ممبران شرکت کر ینگے اجلاس میں شرکاء نے موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور اجتماعی مشاورت سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ کلب کے آئندہ سال 2025-26 کے لیے نئے عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں لایا گیا، جن میں ایم اے بلال کو صدر، رومان خان کو جنرل سیکرٹری، ملک حفیظ احمد کو سنیئر نائب صدر جبکہ معظم خان کو خزانچی منتخب کیا گیا۔نو منتخب صدر ایم اے بلال نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ لائنز کلب کے مشن کے مطابق معاشرے کی خدمت اور عوامی بہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کریں گے اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے کر کلب کے منصوبوں کو بہتر سے بہتر بنائیں گے۔اجلاس میں فہیم ستار شیخ، چوہدری شہباز احمد چھٹہ، مرزا معظم، شاہد ندیم، جاوید ملک، زین العابدین، کاشف خلیل،احتشام الحق،ڈاکٹر باسط رمضان،پروفیسر ڈاکٹر عدیل احمد،مرزا اعجاز، محمد حنیف،زیبدہ رزاق،نذر ملک، حنابابر،عائشہ فاطمہ، اور دیگر اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا اختتام کلب کی کامیابی اور ملکی ترقی کے لیے دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔