عبد القادر شاہین پارٹی کے ہر کارکن کی آواز ہیں، ان کی خدمات کا اعتراف وقت کی ضرورت ہے : نشید عارف گوندل
ملتان : پاکستان پیپلز پارٹی ملتان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نشید عارف گوندل نے کہا ہے کہ سینئر پارٹی رہنما عبد القادر شاہین پارٹی کے ان مخلص اور نظریاتی کارکنوں میں شامل ہیں جنہوں نے ہر دور میں پارٹی سے وفاداری، جدوجہد، اور تنظیمی استحکام کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ عبد القادر شاہین نہ صرف ایک فعال اور تجربہ کار کارکن ہیں بلکہ وہ پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کے درمیان رابطے کا ایک مضبوط ذریعہ بھی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ کارکنوں کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، ان کی آواز بنے اور پارٹی فورمز پر ان کے حقوق کے لیے ڈٹ کر کھڑے رہے۔ پارٹی کے ہر چھوٹے بڑے کارکن سے ان کا ذاتی تعلق اور مخلصانہ رویہ انہیں منفرد مقام عطا کرتا ہے۔ نشید عارف گوندل نے کہا کہ عبد القادر شاہین جیسے نظریاتی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ ان کی بے لوث خدمات اور مسلسل جدو جہد کی بنیاد پر اگر پارٹی قیادت انہیں کسی اعلیٰ تنظیمی منصب پر فائز کرتی ہے یا ان کی خدمات کا باقاعدہ اعتراف کرتی ہے، تو یہ فیصلہ نہ صرف ان کے لیے باعثِ اعزاز ہو گا بلکہ تمام پارٹی کارکنوں کے لیے خوشی، حوصلہ افزائی اور امید کی علامت ہو گا، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی اصل قوت اس کے کارکن ہیں، اور جو رہنما کارکنوں کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں، ان کا سامنے آنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ہماری خواہش اور تجویز ہے کہ پارٹی ان کے تجربے اور قربانیوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے کارکنوں کی قربانیوں کی قدر کرتی آئی ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ قیادت ان جیسے مخلص رہنماؤں کی صلاحیتوں سے مکمل فائدہ اٹھائے گی۔







































Visit Today : 168
Visit Yesterday : 443
This Month : 11005
This Year : 58841
Total Visit : 163829
Hits Today : 1663
Total Hits : 806170
Who's Online : 7






















