ملتان  (صفدربخاری سے) امیر جماعت اسلامی ضلع ملتانمہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا 20 جولائی کو ملتان میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا: صہیب عمار صدیقی صدیقی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات، چینی اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ملک میں مہنگائی کا طوفان غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا چکا ہے۔ ہر روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومت ٹیکسوں کے بوجھ تلے عوام کو کچل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر اتوار20 جولائی کو شام ساڑھے پانچ بجے ملتان پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ صہیب عمار صدیقی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملک گیر سطح پر عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ پیٹرول، بجلی، چینی اور آٹے جیسی بنیادی ضروریات پر ٹیکسوں کی بھرمار اور بے لگام قیمتیں غریب طبقے کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی غلامی میں قومی خودمختاری کو گروی رکھ دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو واپس لے، اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دے۔ بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر اپنا آئینی حق استعمال کرے گی۔