ملتان (صفدربخاری سے) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین یونین کونسل 62 میاں اشفاق گھانگلہ نے وفاقی وزیر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون کو صوبائی وزیر بننے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور دلی مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں اشفاق گھانگلہ نے کہا کہ رانا قاسم نون نہ صرف ملتان کے ایک بہترین سیاستدان اور فعال ایم این اے ہیں بلکہ وہ ایک محنتی، دیانتدار اور عوام دوست شخصیت کے حامل انسان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رانا قاسم نون کی وزارت سے عوامی مسائل کے حل کی امیدیں وابستہ ہیں۔ میاں اشفاق گھانگلہ نے اس موقع پر رانا قاسم نون سے ملتان کے مختلف مسائل پر گفتگو کی اور انہیں عوامی مشکلات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ رانا قاسم نون اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں گے اور ملتان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔