پاکستانی کمیونٹی کی شاندار کامیابی، ساجد یامین نے پاکستان کرکٹ لیگ جدہ کو سراہا
جدہ: سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقدہ پاکستان کرکٹ لیگ کی شاندار کامیابی پر سینیئر صحافی ساجد یامین نے ایونٹ کے آرگنائزرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی انتظامیہ ہی نہیں بلکہ سعودی عرب میں مقیم پوری پاکستانی کمیونٹی کی مشترکہ کامیابی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساجد یامین نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے کھیلوں کے انعقاد سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو نہ صرف تفریح کا موقع ملتا ہے بلکہ ایک مثبت سرگرمی کے ذریعے پاکستانی کمیونٹی کا باہمی اتحاد بھی مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے منتظمین یحییٰ اشفاق اور احسن نصیر کی انتھک محنت اور بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے مالک حاجی عثمان اور کپتان جہانگیر خان کو بھی فتح پر خصوصی مبارکباد دی۔ ساجد یامین کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑی جاوید میانداد کی شرکت اس لیگ کی شان میں اضافہ ہے، جو پوری کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے قونصل جنرل جدہ خالد مجید اور پریس قونصلر چوہدری محمد عرفان کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی اور سرپرستی میں اس ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا، جو لائق تحسین ہے۔







































Visit Today : 168
Visit Yesterday : 443
This Month : 11005
This Year : 58841
Total Visit : 163829
Hits Today : 1649
Total Hits : 806156
Who's Online : 8






















