دنیا بھر میں اولیاء اللہ نے علمِ دین کی شمع روشن کیں: صاحبزادہ یوسف جمال عارفین
ملتان : باباجانی شاہ قادری نوشاہی پاک رحمانی تھاندوی امرتسری رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرسِ پاک اور گیارہویں شریف کے ختم کی تقریب میں صاحبزادہ یوسف جمال عارفین،مرزامحمدارشدالقادری، صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین، رکن الدین حامدی، راؤ عارف رضوی، ضیاء انصاری، پیرمظہر فاروق چشتی، علامہ لیاقت سعیدی، دانش ارشد، ندیم انصاری نے خصوصی طور پر شرکت کی صاحبزادہ یوسف جمال عارفین نے کہاکہ دنیا بھر میں اولیاء اللہ نے علمِ دین کی شمع روشن کی مرزامحمدارشدالقادری نے کہا کہ بزرگانِ دین نے مخلوقِ خداکو محبت و بھائی چارے اورامن کاسبق دیا صاحبزادہ شفقت طلال تاشفین سٹی صدر مشائخ ونگ سنی تحریک نے کہا کہ بزرگوں کے راستے پر چل کر ہم امن و استحکام حاصل کرسکتے ہیں انیس بزمی قوال وہمنوا پارٹی نے خصوصی کلام پیش کئے طلحہ طلال، طحہ طلال، جنید طیب، بابا اسحاق، طارق نوشاہی، انتظار نوشاہی، اکرم نوشاہی آصف نوشاہی، کلیم چشتی انصاری، غلام حسین، راؤ اطہر، ودیگر شریک تھے عرس کے شرکاء نے حکومت اورسیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ نامی گستاخ صحابہ ٹک ٹاکرکو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور محرم الحرام میں جہاں پربھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی گستاخیاں کی گیئں ہیں ان گستاخیوں کے ذمہ دار ادارے اورانتظامیہ ہے فی الفور کاروائی امن وامان کے قیام کے لیے انتہائی ناگزیر ہے تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا آخر میں صلوٰۃ وسلام کے بعد مسلمانانِ عالم کے لئے بالخصوص فلسطینی، کشمیری مسلمانوں کے لئے اور ملک وملت کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔







































Visit Today : 166
Visit Yesterday : 443
This Month : 11003
This Year : 58839
Total Visit : 163827
Hits Today : 1598
Total Hits : 806105
Who's Online : 11






















