پی ٹی وی ملتان میں میرٹ کا قتل، ادارہ سیاسی قبضہ گروپوں کے رحم و کرم پر : مختیار اعوان
ملتان: پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مختیار اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی وی ملتان کی زبوں حالی کی سب سے بڑی وجہ سیاسی بھرتیاں، سیاسی اثر و رسوخ اور اقربا پروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کا مکمل طور پر خاتمہ ہو چکا ہے اور ادارہ ذاتی مفادات کی جنگ کا میدان بن چکا ہے۔ عوامی خدمت کے لیے بنائے گئے قومی ادارے میں اب ایسے عناصر غالب آ چکے ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے ملازمین کو پریشرائز کرتے ہیں اور ادارے کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔مختیار اعوان نے پی ٹی وی میں خواتین کے لیے غیر محفوظ اور نامناسب ماحول پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قومی ادارے میں کام کرنا آج ایک اذیت بن چکا ہے، خاص طور پر خواتین کے لیے حالات نہایت ظالمانہ اور غیر مہذب ہو چکے ہیں۔انہوں نے حکومت پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی وی ملتان مرکز کی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، سیاسی بنیادوں پر کی گئی بھرتیوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں، میرٹ کو بحال کیا جائے، خواتین کو محفوظ اور باعزت ماحول مہیا کیا جائے اور اس قومی ادارے کے وقار کو بحال کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔







































Visit Today : 166
Visit Yesterday : 443
This Month : 11003
This Year : 58839
Total Visit : 163827
Hits Today : 1592
Total Hits : 806100
Who's Online : 11






















