ملتان میں زنک بائیوفورٹیفائیڈ گندم پر صوبائی مکالمہ، غذائی تحفظ پر زور
ملتان(صفدربخاری سے) زنک بائیوفورٹیفائیڈ بنیادی اجناس کی پیداوار اور فروغ پر مبنی صوبائی سطح کا گول میز مکالمہ منعقد ہوا۔ یہ مکالمہ فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، ڈبلیو ایچ ایچ ، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور نارویجن ایمبسی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا ۔ مکالمہ کا مقصد زنک _بائیوفورٹیفائیڈ اجناس کو غذا خاص کر گندم اور دیگر غذائی تحفظ کے حل کے طور پر اجاگر کرنا اور زرعی، تحقیقی، تعلیمی، نجی اور سرکاری شعبوں کے درمیان اشتراک و ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ مکالمے میں زراعت ، تحقیقی اداروں ، سول سوسائٹی ، ذرائع ابلاغ کے نمائندگان ، ڈونر اداروں ، نجی کمپنیوں اور کسان نمائندگان نے شرکت کی ۔ ابتدائی کلمات پرویز اقبال انصاری سینئر پروگرام منیجر ایف ڈی او نے پیش کیے ۔ جب کہ پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین ڈین فکلیٹی ایگری کلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بی زیڈ یو نے مکالمے کے مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ زاہد محمود (پروجیکٹ کوآرڈینیٹر) نے مظفرگڑھ میں قائم کیے گئے 200 بائیوفورٹیفائیڈ گندم مظاہراتی پلاٹس کے نتائج پیش کیے۔ کسانوں نے اپنی عملی تجربات اور چیلنجز بیان کیے، جن پر پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد اور دیگر ماہرین نے تفصیلی جوابات اور آئندہ فصل کے لیے حکمت عملی تجویز کی۔ ۔ پرویز اقبال انصاری نے تمام شرءکا کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ بائیو فورٹیفائیڈ بیج کی پیداوار کے لیے پالیسی ساز ی کے لیے مل کر موثر قدم اٹھانے کی ضرور ت پر زور دیا ۔
یہ مکالمہ غذائیت سے بھرپور اجناس خاص کر گندم میں زنک فورٹیفیکشن کے فروغ اور زرعی پالیسیوں میں ان کے انضمام کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔







































Visit Today : 166
Visit Yesterday : 443
This Month : 11003
This Year : 58839
Total Visit : 163827
Hits Today : 1602
Total Hits : 806109
Who's Online : 11






















