ملتان :  کیمسٹ ایسوسی ایشن شجاع آباد کے صدر خواجہ عبدالغفار اور ا ±ن کے رفقائے کار نے ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان کے نو منتخب عہدیداران کو پرتپاک انداز میں مبارکباد پیش کی، اس موقع پر ہول سیل کونسل ملتان کے صدر محمد سلمان خان، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل رحمن،چیئرمین عدنان مظہر، سینئر نائب صدر وحید اقبال بھٹہ، نائب صدر ندیم نذیر تھیہم، جوائنٹ سیکرٹری عمران قریشی، فنانس سیکرٹری ماجد گل اور دیگر کو پھولوں کے گلدستے اور مٹھائی پیش کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن شجاع آباد خواجہ عبدالغفار ،جنرل سیکرٹری محمد عرفان قریشی نے کہا کہ صوبے بھر کے کیمسٹس کو درپیش مسائل ،بے جا ٹیکسز، لائسنسنگ کے پیچیدہ تقاضے اور ادویات کی سپلائی چین میں عدم شفافیت و دیگر درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام تنظیموں کو ایک صفحے پر آنا ہو گا۔ ا ±ن کا کہنا تھا کہ کیمسٹ برادری کی بقا اور عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صدر ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان محمد سلمان خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے شہروں اور قصبوں میں کام کرنے والے ریٹیل اور ہول سیل کیمسٹس کے مفادات کا دفاع ا ±ن کی اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم حکومتِ پنجاب کے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے بڑھا کر عملی قانون سازی چاہتے ہیں تاکہ غیر معیاری اور جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاو ¿ن مو ¿ثر ہو سکے،جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل رحمن نے فارمیسی سیکٹر میں جدید آئی ٹی سسٹمز متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا اور مز یدکہا کہ خریداری پلیٹ فارم (پول پرچیزنگ) کی تجویز پیش کی جس سے ادویات کی قیمتوں میں کمی اور رسائی میں بہتری آئے گی، انہوں نے شفاف مالیاتی پالیسیوں کی تیاری کا عندیہ دیا اور کہا کہ آئندہ اجلاس میں تمام اراکین کی مشاورت سے جامع روڈ میپ جاری کیا جائے گا، تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور شرکاءنے کیمسٹ برادری کے اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا،اس موقع پر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ اینڈ رٹیلرز ایسوسی ایشن شجاع آباد کے نائب صدرملک عارف، چیئرمین مجلس عاملہ عرفان احمد خان ،وائس چئیرمین راو ¿ محمد ارشد ،جوائنٹ سیکرٹری ملک فرحان، سیکرٹر ی نشر و اشاعت ملک فیاض احمدکھچی ، کو آرڈی نیٹر ملک احمد حسن ڈوگر، خواجہ نعیم،ملک لقمان ،شاہ زیب ،شیخ جہانگیر،شیخ احمد ثقلین ،چیف کوآرڈی نیٹر خواجہ اسامہ ودیگر بھی موجود تھے۔