ملتان : ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر صاحب کی سربراہی میں میپکو ریجن کے ریجنل،زونل،ڈویژنل,سب ڈویژنل عہدے داران کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کا آغاز تلاوت قران پاک سے قاضی آفتاب احمد نے کیا.اجلاس کے نظامت کے فرائض سجاد بلوچ نے سر انجام دیے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے اپنے سرکل میں موجود لیبر کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔جس میں سٹاف کی شدید کمی،ٹی این پی کی قلت،وفات پا جانے والے ملازمین کے بچے بیوگان،کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل،ڈیلی ویجز اور پارٹ ٹائم ملازمین کو کنٹریکٹ دینے کے حوالے سے کہا گیا۔عہدے داران نے سب ڈویژن میں موجود گاڑیوں کی موجودہ حالت زار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔شرکاء نے اپنی تقاریر میں کہا کہ میپکو کی لیبر محنت،ہمت کے ساتھ نامسائد حالات کے باوجود محکمانہ فرائض سر انجام دے رہی ہے۔آئے روز فیٹل ایکسیڈنٹ اس بات کے ثبوت ہیں کہ ملازمین سٹاف کی شدید قلت،ٹی این پی کا نا ہونا اور کام کی زیادتی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔میپکو ریجن میں بلا وجہ سٹاف کو معطل کرنا،شو کاز دینا اور جبری طور پر ریٹائرڈ کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ملازمین کے ٹی اے ڈی اے بل،میڈیکل بلز اور پٹرول میں کٹ لگانا بھی اب ناقابل برداشت ہے۔میپکو کی لیبر و ملازمین اپنی استطاعت سے زیادہ کام کر رہے ہیں۔میٹر ریڈرز حضرات شدید مشکلات کا شکار ہیں،ان کو دیے جانے والا سافٹ ویئر میٹر ریڈرز کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے۔براہ کرم گیپکو ریجن کی طرح میپکو میں بھی اس سافٹ ویئر سے جان چھڑوائی جائے۔عہدے داران نے کہا کی اتھارٹی کی جانب سے آئے روز ایس او پیز پر عمل کرنے کا کہا جاتا ہے،کیا ہمارے پاس سٹاف ایس او پیز کے مطابق ہے،کیا ہمارے میٹر ریڈرز ایس او پی کے مطابق دیہاتی و شہری علاقوں کی ریڈنگ کر سکتے ہیں،کیا ہمارے پاس ایس او پی کی کے مطابق دفاتر میں گاڑیاں ہیں،کیا ایس او پی کے مطابق صرف ایک لائن مین اکیلا چار فیڈرز کو دیکھ سکتا ہے،کیا ہمارے پاس ایس او پی کے مطابق دفاتر میں فرنیچر اور دیگر اشیاء ہیں۔اگر ایس او پی پر عمل کرنا ہے تو پہلے سٹاف کی قلت اور دیگر مسائل کو دیکھتے ہوئے ممکنہ فراہمی کی جائے عہدے داران نے ریجنل چیئرمین کو گزارشات پیش کرتے ہوئے کہا ہمارے ان مسائل پر میپکو اتھارٹی سے فل فور میٹنگ کی جائے اور لیبر کے یہ تمام تحفظات میپکو اتھارٹی کے سامنے رکھ کر اصولوں کی بنیاد پر ان کو حل کروایا جائے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کا بے حد مشکور ہوں کہ اس خراب موسم میں آپ لوگ اتنی دور دور سے ملتان تشریف لائے۔مجھے آپ کی اور لیبر کی تکلیفوں کا ادراک ہے۔ہم میپکو کے ملازمین کی نمائندہ جماعت ہیں،آپ سب نے جو مسائل بیان کیے ہیں وہ بالکل حقیقی ہیں اور مجھے بھی ان پر گہری تشویش ہے.ھم میپکو اتھارٹی سے مل کر ان تمام مسائل کے حل کے لیے بیٹھ کر بات چیت کرتے ہیں اور مینڈیٹ کے تحت ان مسائل کہ حل کی جانب پیشرفت کی جائے گی.میپکو کی لیبر ہمارے ماتھے کا جھومر ہے،ان کے مسائل کا حل یونین ہذا کی اولین ترجیح ہے اجلاس سے ریجنل قائدین میں چوہدری محمود امجد،شکیل بلوچ،زونل قائدین رانا محمد انور،محمد احمد موہل،چوھدری شبیر گجر،رانا مظہر لطیف،چوہدری سہیل ستار،شہباز احمد بھٹی،طارق صدیقی،نذیر عوان،الیاس جٹ،سید شفیع سلیم،چوہدری شاہد اقبال،رانا غلام عباس،ملک ارشاد،ملک عثمان راں،نذیر گجر،راؤ اسلم غفار،میاں افتخار،آصف لطیف،چوہدری مدبر،چوہدری شہباز علی شانی،جعفر اقبال،عمیر وقاص،ڈویژنل عہدے داران خرم سلیم انجم،عمران بشیر،الطاف مہار،افضل کھچی،ارشاد سنگیھڑا،فیض رسول،راؤ وکیل،راؤ قمر،راؤ عامر جمیل،راشد یامین،شفیق گجر،چوہدری اشرف،علی وقاص،فیصل نور،ملک تنویر،راؤ ساجد،انوار گجر،اصغر باجوہ،حق نواز و دیگر نے خطاب کیا