ملتان(صفدربخاری سے)  یونین متاثرین گلبرگ ملتان کے وفد کی نیب ملتان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات۔ ملاقات کے بعدیونین متاثرین گلبرگ ملتان کے عہدیداران صدر اقبال حسین بخاری، چیئرمین رانا غلام مرتضیٰ، چیف کوآرڈینیٹر شیخ عدیل اعجاز، راؤمحمد عارف،چوہدری فیصل شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیب حکام کی کارروائیوں سے مکمل طور پر مطمئن ہیں گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کا ماسٹر مائنڈ و سی ای او اصغر علی گورمانی ایم پی اے پی پی 283 تا حال ملک سے فرار ہے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے اجازت نامے کے بعد انٹرپول کے ذریعے واپس پاکستان لانے کے انتظامات کیے جائیں گے حال ہی میں گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کے ایم ڈی و اصغر علی گورمانی کے فرنٹ مین سید زین مرتضیٰ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا گزشتہ پیشی پر احتساب عدالت نے اس کو مزید چار روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا۔ گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایم ڈی سید زین مرتضی شاہ کی گرفتاری سے گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کے ماسٹر مائنڈ اصغر علی گورمانی تک پہنچنے میں اہم پیشرفت ہوگی اور متاثرین گلبرگ سے لوٹی گئی رقوم کہاں کس طرف استعمال کی گئی ہے اور ٹرانزیکشنیں اور بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ اور دیگر معلومات سے متاثرین گلبرگ کا کیس مزید مضبوط ہوگا یونین متاثرین گلبرگ ملتان کی خصوصی کمپین اور کاوشوں سے نیب آفس میں متاثرین گلبرگ ملتان کی رجسٹریشن میں روزانہ کی بنیاد پر مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے کیس دن بدن مزید مضبوط اوراصغر علی گورمانی،سید زین مرتضی شاہ کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔