ملتان :  تحریک منہاج القرآن ملتان کے انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے ساتھ ہی ضلعی تنظیم نو کا عمل مکمل ہوگیا جس کے مطابق مصباح اسحاق صدر،شبیر نواز کھیڑا ناظم،چوہدری جاوید بندیشہ سینئر نائب صدر،انجینئر عمر چشتی نائب صدر،پروفیسر اسحاق ساقی ناظم دعوت وتربیت،یاسرارشاد دیوان ویلفیئر کوارڈینیٹر،مہر عاشق حسین نائب ناظم ویلفیئر،پروفیسر فرحان قمر ناظم مراکز علم،راؤ امید علی طاہر ناظم مالیات وممبر شپ،محمد اقبال ڈھڈی ناظم تعلقات عامہ،راؤ محمد اطہر خلیل ناظم سوشل میڈیا اورمحمد انور مہروی کوارڈینیٹر ویمن لیگ منتخب ہوگئے۔مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری،مرکزی میڈیا کوارڈنیٹر راؤ محمد عارف رضوی،زونل ناظم جاویداشرف وڑائچ اور دیگر رہنماؤں نے ضلع ملتا ن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دریں اثناء مرکزی میلاد کمیٹی کے سربراہ رکن الدین حامدی نے تحریک منہاج القرآن ملتان کے نومنتخب صدر مصباح اسحاق اورناظم شبیر نواز کھیڑا سے ملاقات کی اورنئی ذمہ داریوں کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی،اس موقع پر مرکزی میڈیا کوارڈنیٹر راؤ محمد عارف رضوی بھی موجود تھے۔