بلوچستان میں پنجابی شہریوں کے قتل پر خواجہ عمار یاسر کا شدید ردعمل، حکمرانوں کی بے حسی پر سوالات
ملتان(صفدربخاری سے) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ضلع ملتان کے چیئرمین اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے رکن مجلس عاملہ خواجہ عمار یاسر نے اپنے بیان میں گزشتہ دنوں کوئٹہ سے آنیوالی بس پر ملک۔دشمن شرپسند عناصر کی جانب سے بس روک کو پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9افراد کو قتل کرنے کے واقعہ کی شدید مزمت کی ہے اورایک بیان میں کہا کہ کہ ایک طویل عرصہ سے ایسے اندونہاک واقعات تسلسل سے جاری ہیں ہمارے حکمران اور بالادست طبقات اپنی ترجیحات میں مصروف ہیں اپنی لوٹ مار کے علاوہ انہیں قوم کی ترجیحات سے کوئی غرض نہیں ہےانہوں نے کہا کہ یقینا اس قسم کے دہشت ناک واقعات میں ملوث عناصر قوم کے دشمن ہیں کسسی رورعایت کے مستحق نہیں ہیں کیا ہم پاکستان کی اشرافیہ اور حکمرانوں سے سوال کرسکتے ہیں کہ آپ اس حد تک بری و زمہ ہیں قوم کے نزدیک آپ بھی مجرمانہ غفلت کا شکار ہیں ان واقعات کا سد باب کےلیے تیار نہیں ہیں بلوچستان میں آباد محب وطن شہریوں کو مضبوط بنانے کی بجائے حقوق مانگنے والے افراد کو بھی ظلم وستم اور بربریت کا نشانہ۔بنایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حکومت اور انتظامیہ کا وجود ختم۔ہو چکا ہے ملک دشمن عناصر کی سرپرستی کی جارہی ہے سانحہ جعفر ایکسپریس جس میں سینکڑوں فوجی اور شہری ہلاک وزخمی ہوئے اس کا غم بھی نہیں بھول سکے تھے کہ یہ سانحہ بھی رونما ہو گیا انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے ملک کے 25کروڑعوام کو اپنے کاروبار ملازمتوں اور دیگر امور کی وجہ سے ہر جگہ پر آنے جانے کی آزادی ہے امور مملکت چلانے والے لوگوں کی نااہلی کی وجہ سے اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو پورے ملک میں یہ وباء پھیل سکتی ہے جس کی وجہ سے ملکی سلامتی دائو پر لگ جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ۔کروڑوں بلوچی وپشتون عوام کراچی اور جنوبی پنجاب میں۔موجود ہیں وہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان سے ہمارے آبائو اجداد سے قریبی تعلق چلے آرہے ہیں یقینا اس قسم۔کی عبرت ناک کاروائیوں میں حکومت کی چشم پوشی نظر آتی ہے حکمران ہوش کے ناخون لیں ایسا نہ ہو کہ ہمارے حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے چاروں صوبوں کے لوگ علاقائی گروہوں کا روپ دھار لیں ہم حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے کروڑوں عوام کو زندگی گزارنے کے آزادانہ مواقع مہیا کئے جائیں روزگار تعلیم صحت اور جائز کاروبار کے راستے میں رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں انہوں نے کہا ک اگر آج بھی ہم نے ہوش کے ناخون نہ لیے تو پوری قوم خطرناک نتائج کو بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔






































Visit Today : 165
Visit Yesterday : 443
This Month : 11002
This Year : 58838
Total Visit : 163826
Hits Today : 1581
Total Hits : 806088
Who's Online : 9






















