محنت کشوں کا قتل عام جاری، وفاقی و صوبائی حکومتیں خاموش تماشائی: نیشنل لیبر الائنس
ملتان : بلوچستان سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے غریب مجبور محنت کشوں کا بے دردی سے قتل عام کا نا رکنے والا سلسلہ وفاقی وزارت داخلہ اور بلوچستان حکومت کے لئے کھلا چیلنج بنا ہوا ہے افسوس ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت ان مزدوروں کے قتل پر کوئی کاروائی کرتے ہیں نہ ہی شہید ہونے والے مزدوروں کے بچوں اور لواحقین کی امداد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے 9 مزدوروں کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کیا غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا ملک بھر میں با اثر طبقے مزدوروں ، کسانوں غریبوں بے سہارا لوگوں پر ظلم و زیادتیوں نا انصافیوں پر ںے حسی اور خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز بلوچستان میں مزدوروں کا قتل عام ہو رہا ہے اور کسی کے کان میں ، جوں ، تک نہیں رینگتی غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ عوام کے ساتھ اپوزیشن کا کردار بھی منافقانہ ہے وہ محض عمران خان کی رہائی کے مطالبے کو ہی ملک وقوم کا مسلہ بنا کر ہوشربا اضافہ مہنگائی بے روزگاری غربت ،بے انصافی ، لاکھوں ملازمین کے حقوق غصب ہونے ،لاکھوں سرکاری ملازمین کو بے روزگار کرنے سے توجہ ہٹانے کے لئے سہولت کاری کر رہی ہے اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی مراعات وصول کر رہی ہے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت عوام کو بے وقوف سمجھتے ہوئے امید لگائے ہوئے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں عوام ان کو ووٹ دینگے ،؟ ہرگز نہیں کیونکہ عوام نے دیکھ لیا ہے کہ 13 سال ،، کے پی کے ،، کی حکومت کے باوجود وہاں مسائلستان بنا ہوا ہے عوام مہنگائی بے روزگاری مسلط کرنے اور اس پر خاموشی اختیار کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے اور نئی قیادت کو تلاش کر کے انقلاب برپا کر دیں گے غازی احمد حسن کھوکھر نے وفاقی وزیر داخلہ ،اور پنجاب و بلوچستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مزدوروں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور بلوچستان میں بے گناہ قتل پونے والے تمام مزدوروں کے لواحقین کو کم از کم ایک ایک کروڑ روپے کی مالی امداد اور ان کے بچوں یا کفالت کرنے والوں کو ملازمتیں دی جائیں







































Visit Today : 166
Visit Yesterday : 443
This Month : 11003
This Year : 58839
Total Visit : 163827
Hits Today : 1594
Total Hits : 806101
Who's Online : 11






















