خلیفۃ المسلمین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نقش قدم پر چل کر مسلم امہ دنیا بھر میں اپنا وقار بلند کر سکتی ہے : صاحبزادہ قاضی مطیع اللہ سعیدی
ملتان: معروف عالم دین صاحبزادہ قاضی مطیع اللہ سعیدی نے کہا ہے کہ خلیفۃ المسلمین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نقش قدم پر چل کر مسلم امہ دنیا بھر میں اپنا وقار بلند کر سکتی ہے نواسہ رسول حضرت امام حسین اور اپ کے رفقائے کار نے دین اسلام کی بقاء کے لئے جو بیش بہا قربانیاں دیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مولانامفتی عبدالواحد قریشی نے کہا کہ اج ہم جن مشکلات و مصائب کا شکار ہیں وہ سب تعلیمات محمدی سے دوری کا نتیجہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمات محمدی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوا جائے،حضرت مولاناابو حزام علی احمد نقشبندی مجددی نے کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا دور خلافت سنہری دور تھا اور ہر طرف انصاف کا بول بالا تھا اج ہمیں خلفائے راشدین کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا ہوگا شہدائے کربلا نے حق کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا مگر ظالم کے سامنے نہیں جھکے اج امت مسلمہ کو ظالم قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑا ہونا ہوگا جو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سمیت مسلم امہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے در پے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف اسپریچول تھراپی اینڈسٹڈی کے زیر اہتمام بمقام جامعہ مسجد سبز واری ٹاؤن نزد نیو سنٹرل جیل قاسم پور نہر 17سالانہ محفل حسن قرآت وحمد نعت بسلسلہ ذکر فاروق وحسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جس میں مصر کے قاری عمر عبد الرحیم جندی حضرت مولانا قاری احسان اللہ فاروقی نقشبندی حاجی وسیم احمد خان رانا سجاد حسین,رانا عبد الغفار جی ایم,حاجی نعیم احمد خان,علامہ رشید احمد الخیری شاہ,مولانا احمد رشید,مولانا ایاز الحق قاسمی,قاری محمد ادریس آصف,مولانا ابو بکر عثمان الازھری,مقصود احمد قریشی,حافظ اشرف علی,قاری عبد الرحمن ملتانی,رانا عثمان قصوری,صاحبزدہ سید حزام علی,مولانا ابو حزام علی احمد نقشبندی مجددی,مولانا شاھد عمران عارفی,مولانا حافظ منیر احمد کراچی نے بھی شرکت کی مقررین نے مزید کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو مغربی تہذیب سے بچائیں اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم خاص قرآن کریم جیسی کتاب سے بھی روشناس کرائیں تاکہ وہ بے راہ روی سے بچ سکیں






































Visit Today : 165
Visit Yesterday : 443
This Month : 11002
This Year : 58838
Total Visit : 163826
Hits Today : 1581
Total Hits : 806088
Who's Online : 9






















