ایم کیو ایم کا مطالبہ: مون سون سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے: کرامت علی شیخ
ملتان : ایم کیو ایم پاکستان کے سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح اپر پنجاب اور بالخصوص ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مون سون بارشوں کے پیش نظر حکومتِ پنجاب شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیلابی علاقوں میں حفاظتی بندوں کو مزید مضبوط کیا جائے۔ کرامت علی شیخ نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم مسائل کے حل کی جانب ٹھوس پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو مہنگائی اور معاشی بدحالی سے نجات کے لیے بے روزگاری کے خاتمے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں اور قومی شناختی کارڈ پر 10 لاکھ روپے تک قرض کی آسان فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ مڈل کلاس محنت کش طبقہ اپنے خاندان کی بہتر کفالت کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔






































Visit Today : 165
Visit Yesterday : 443
This Month : 11002
This Year : 58838
Total Visit : 163826
Hits Today : 1579
Total Hits : 806087
Who's Online : 9






















