“نیتن یاہو کی جنگی حکمتِ عملی پر عوامی غصہ، تل ابیب میں بڑا مظاہرہ”
تل ابیب : اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے اور حماس کے قبضے میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی یقینی بنائی جائے۔ شرکاء نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ سیاسی مفادات کے تحت جنگ کو طول دے رہی ہے، جس سے صرف تباہی اور انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔ اس دوران اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے ممکنہ جنگ بندی ڈیل پر مشاورت کے لیے دائیں بازو کے اتحادی وزراء ایتمار بن گویر اور بیزلیل سموٹریچ کو طلب کر لیا ہے۔ یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب نیتن یاہو پر نہ صرف داخلی بلکہ بین الاقوامی دباؤ بھی بڑھ رہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے پیش رفت کریں۔







































Visit Today : 168
Visit Yesterday : 443
This Month : 11005
This Year : 58841
Total Visit : 163829
Hits Today : 1655
Total Hits : 806162
Who's Online : 7






















