لاہور : نعرۂ تکبیر……اللہ  اکبر۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباددی ہے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ 27سال گزر گئے مگرآج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اورسربلند رہے گا۔ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کوپوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔10مئی کی فتح کی بنیاد 28مئی 1998ء کو رکھی گئی۔28مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی وطن عزیز کی فضاؤں میں موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنوازشریف کی ممنون ہے۔ دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔ایٹمی دھماکے پرامن اورمحفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔