مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام یوم تکبیر 28 مئی جوش و خروش سے منایا جائے گا: آصف محمود قریشی
ملتان : مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام یوم تکبیر 28 مئی جوش و خروش سے منایا جائے گا اور اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیک کاٹے جائیں گے اور جنرل حافظ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جنہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا یہ بات مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم ملتان ڈویژن کے وائس پریزیڈنٹ آصف محمود قریشی نے سوشل میڈیا ٹیم ورکرز سے اپنی رہائش گاہ پر کی گئی ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور پاک فوج نے 28 مئی کو بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کیے اور حالیہ دنوں رات کی تاریکی میں بز دلانا کردار ادا کرنے والے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے پوری پاکستانی قوم ملک و قوم کے دفاع کے لیے حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں۔







































Visit Today : 272
Visit Yesterday : 369
This Month : 11478
This Year : 59314
Total Visit : 164302
Hits Today : 10073
Total Hits : 820172
Who's Online : 9





















