غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کے لیے امت مسلمہ سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے: جمعیت علماءاسلام ملتان
ملتان(صفدربخاری سے) جمعیت علماءاسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،ضلعی جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈووکیٹ ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں تاکہ 67000 ہزار حجاج حج سے محروم نہ ہوں جو اج انتہائی شدید پریشانی سے دوچار ہیں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی امداد کے لیے امت مسلمہ سنجیدگی سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے بالخصوص اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں کی ازادی و خود مختاری پر ذرہ برابر انچ نہ انے دے اور مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کرائے صحافتی برادری نے انڈیا کی بزدلانہ حرکت کے واقعہ پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور پاک فوج کی جانب سے انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کے حوالے سے مثبت کردار ادا کیا جس پر انہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں پوری پاکستانی قوم بشمول جے یو ائی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو دنیا کی بہادر فوج ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ سے خطاب کے دوران کیا جس میں محمد خالد چوہدری،شریف جوئیہ،مظہر جاوید سیال،سید نوید شاہ،وسیم بابر،اعجاز ترین ، جہانگیر خان،جنید انور،ندیم حیدر،عبداللہ طارق سہو، احتشام الحق،حامد چوہدری،شہزاد فرید،احمد کاشف،زاہد قریشی،خلیل بھٹی، صفدر بخاری،چوہدری اشرف جاوید ، زرناز گل،اصف بلوچ،تنویر گیلانی،شیخ شاہد،حاجی منیر،وسیم خان،وسیم شاہ،شکیل چوہدری،طارق چوہدری ،رضوان قلندری،نیازگل ناصر،سہیل بلوچ،دل زیب آکاش ، اظہر ہاشمی سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ ٹورز آپریٹرز نے اربوں ریال سعودی حکومت کو جمع کرارکھے ہیں اسی لیے حکومت ہنگامی بنیادوں پر عازمین حج کا مسئلہ حل کرائے انہوں نے کہا کہ حکومت 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا بل واپس لے اور صدر مملکت اس بل پر دستخط نہ کریں قائد مولانا فضل الرحمن تمام معاملات کے حوالے سے مسائل کے حل کے سلسلے میں دن رات جدوجہد کر رہے ہیں پہلے بھی 26 ویں ترمیم کے حوالے سے بہترین کردار ادا کیا جو پوری قوم جانتی ہے انشائ اللہ اب بھی مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔







































Visit Today : 272
Visit Yesterday : 369
This Month : 11478
This Year : 59314
Total Visit : 164302
Hits Today : 10083
Total Hits : 820182
Who's Online : 9





















