ملتان چلڈرن ہسپتال میں میڈیکل یونٹس 2, 3 اور نیورولوجی وارڈ کا افتتاح، جنوبی پنجاب کے مریضوں کے لیے ایک نعمت
ملتان(صفدربخاری سے) کمشنر ملتان جناب عامر کریم خان اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیرِ قیادت چلڈرن ہسپتال ملتان میں نئے میڈیکل یونٹس اور نیورولوجی وارڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ آج چلڈرن ہپستال ملتان میں نئے میڈیکل یونٹس اور نیورولوجی وارڈ کا افتتاح ہوا، اس موقع پر کمشنر ملتان نے وارڈ میں داخل مریضوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کے تیمارداروں سے علاج معالجے کے حوالے سے دریافت کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خان نے ان یونٹس کو جنوبی پنجاب کے مریضوں کے لیے ایک بڑی نعمت قرار دیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کو سراہا۔ بعد ازاں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر ملتان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے بھرپور معاونت پر اظہارِ تشکر کیا۔ اس
موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد، ڈاکٹر رانا ذوالفقار، ڈاکٹر فیصل ظفر، ڈاکٹر وقاص خان، ڈاکٹر حسیب، ڈاکٹر معاذ قریشی، ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر ضیغم سمیت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔







































Visit Today : 272
Visit Yesterday : 369
This Month : 11478
This Year : 59314
Total Visit : 164302
Hits Today : 10080
Total Hits : 820179
Who's Online : 9





















