ملتان(صفدربخاری سے)الٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو(اے آر آئی) اورSUNکنسیلٹنٹ کے یراہتمام تمباکو ،سگریٹ نوشی سے پاک پاکستان پروگرام کے تحت ثقافتی کھیل دیسی کشتی مقابلے کا انعقاد کھارا ملک حسن بخش پہلوان میں کیا گیا،پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پرملک آصف رجوانہ،ملک کامران نذیر،جعفر مہدی ،جنید خان،ملک شہزاد احمد،امبر بلوچ اور راشد محمود نے شرکت کی،جبکہ منتظمین کے فرائض ملک قمر عباس پہلوان اور سلطان محمود نے ادا کئے،جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان ،بہاولپور اور وہاڑی سے 12پہلوانوں کے درمیان مقابلے منعقدہ ہوئے،فاتح پہلوان خاقان بلوچ،عثمان پہلوان،عدنان پہلوان اور راحیل پہلوان شامل تھے،اس موقع پر فاتح پہلوانوں میںٹرافی اور کیش پرائس انعامات دیے گئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید خان،کامران نذیر اور ملک قمر عباس نے کہا کہ دیسی کشتی ہماری ثقافت کی پہچان ہے نوجوان اس طرف بھر پور دلچسپی لیتے ہیں،اے آر آئی کے پروگرام تمباکو ،سگریٹ نوشی سے پاک پاکستان سے نہ صرف نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے کاذ ریعہ ہے بلکہ مثبت سرگرمیوں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے،تمباکو نوشی کا استعمال نوجوانوں میں قوت مدافعت ختم کرتا ہے ،جس سے وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں،جس میں پھپڑوں،منہ اور گلے کا کینسر شامل ہے،نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں انہیں سگریٹ نوشی سے بچانے میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،پروگرام کے آخر میں علامتی طور پر سگریٹ تمباکو کو جلایا گیا اور تمام شرکاء کی طرف سے اس بات کا عہد لیا گیا کہ وہ سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کردیں گے۔